17 نومبر 2011 - 20:30

امریکہ میں معاشی بد حالی ، سرمایہ دارانہ نظام اور امریکی حکام کے خلاف عوامی احتجاج زور و شور کے ساتھ جاری ہے آج نیویارک میں یوم احتجاج مناتے ہوئے لاکھوں افراد نے بروکلین پُل پر پیدل مارچ کیا ہے۔

ابنا: امریکہ میں معاشی بد حالی ، سرمایہ دارانہ نظام اور امریکی حکام کے خلاف عوامی احتجاج زور و شور کے ساتھ جاری ہے آج نیویارک میں یوم احتجاج مناتے ہوئے لاکھوں افراد نے بروکلین پُل پر پیدل مارچ کیا ہے۔  یہ احتجاج آج وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک دو ماہ مکمل ہونے پر منایا جارہا ہے۔ نیویارک کے علاوہ امریکہ کے متعدد شہروں میں بھی لوگوں نے جمعرات کو جلوس نکالے اور معاشی تفریق کے خلاف نعرے بلند کیے۔جمعرات کو اس یومِ احتجاج کا آغاز نیویارک کے مالیاتی گڑھ سمجھے جانے والے علاقے سے ہوا تھا جہاں پولیس نے دو سو سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا۔اسی احتجاج کے دوران مظاہرین نے نیویارک کے سب وے سٹیشنز پر بھی ’قبضہ‘ کرنے کی کوشش کی۔نیویارک کے میئر مائیکل بلومبرگ کے مطابق مظاہرین سے ہاتھا پائی میں پانچ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ مظاہرین پل کے قریب واقع فولے سکوائر میں جمع ہوئے ہیں جہاں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ادھر امریکہ کے مختلف شہروں میں بھی جمعرات کو ’وال سٹریٹ پر قبضہ کرو‘ مہم کے شرکاء سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جلوس نکالے گئے۔ ذرائع‏ کے مطابق امریکہ کے تمام شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔..............

/169